پتور16/دسمبر(ایس او نیوز)اپنے جواں سال بیٹے کی خودکشی سے دل برداشتہ اور غم زدہ ماں نے خود بھی زہر کھا کر خود کشی کرلی۔کہتے ہیں کہ اپن انگڈی کے پیریاڈکا نامی گاؤں میں رامچندرا عرف رمیش(۸۳سال) نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے زہر کھا لیا۔ اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا۔
رمیش کے علاج کے دوران اس کی ماں سیسمّا اسپتال میں ساتھ تھی۔ بیٹے کی موت کے بعد وہ پولیس اسٹیشن پہنچی اور وہاں پر اپنا بیان درج کروانے کے بعد گھر پہنچی۔ صبح اس کی بہو نے دیکھا کہ اس نے بھی زہر کھا کر دم توڑ دیا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ بیٹے کی موت کے صدمے کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس نے جان دیدی ہوگی۔